اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لئے ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم
فوٹو : فائل
لندن(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاقی وزیرداخلہ نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا نوٹس لے لیا اور کہا ہے پوری دنیا میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لئے ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم دے دیا.
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا لندن میں پاسپورٹ اور نادرا سنٹرز کا دورہ کیا اور کہا کہ نارمل پاسپورٹ دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کو 30 روز میں جاری ہو گا۔
اس پالیسی کا اطلاق دنیا بھر میں موجود تمام پاکستانی مشنز پر ہوگا۔اس وقت اوورسیز پاکستانیوں کو نارمل پاسپورٹ 4 ماہ جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ ڈیڑھ ماہ میں مل رہا تھا.
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں۔مقرر کردہ مدت کے اندر پاسپورٹ جاری نہ ہوا تو متعلقہ افسران کے خلاف ایکشن لوں گا۔اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ کی مقررہ مدت میں فراہمی یقینی بنانے کے لئے مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا.
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پی ایس او اے ایس پی شہر بانو مانیٹرنگ سیل کو ہیڈ کریں گی اوورسیز پاکستانی مقرر مدت میں پاسپورٹ نہ ملنے پر ای میل
complaints.passport@interior.gov.pk پر رسید منسلک کرکے شکایت درج کرا سکیں گے.
سنٹرز میں موجود اوورسیز پاکستانیوں نے نادرا کی کارکردگی کو سراہا اور کسی نے بھی نادرا کے حوالے سے شکایت نہیں کی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اچھی پرفارمنس پر نادرا سٹاف کو شاباش دی.
دورے کے موقع پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ اور نادرا کے عملے کی کمی کا بھی نوٹس عملے کی کمی پوری کرنے کیلئے موثر سٹاف مینجمنٹ کا حکم وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ اور نادرا سنٹرز کے عملے سے ملاقات کی اور اوورسیز پاکستانیوں کو پاسپورٹ متعین مدت میں جاری کرنے کی ہدایت کی.
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سنٹرز میں موجود اوورسیز پاکستانیوں سے بھی ملے اور مسائل پوچھےبرطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی ہمراہ تھے.
Comments are closed.