پاکستان سے 62 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے، ترجمان وزارت مذہبی امور
فوٹو: فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان سے 62 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے، ترجمان وزارت مذہبی امور اب تک 185 پروازوں سے 47 ہزار سے زائد سرکاری عازمینِ حج سعودی عرب پہنچے ہیں۔
آئندہ 9 دنوں میں مزید 22 ہزار 90 سرکاری عازمینِ حج مکہ مکرمہ پہنچیں گے، نجی حج سکیم کے ذریعے ساڑھے 15 ہزار سے زائد عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں.
امسال پاکستان حج مشن 70 ہزار 105 سرکاری عازمین حج اور 80 ہزار سے زائد پرائیویٹ عازمین کی میزبانی کرے گا،سعودی حکام کے خصوصی تعاون سے مدینہ منورہ میں 33 ہزار 5 سو عازمینِ حج کو زیارتِ ریاض الجنہ کروا دی گئی ہے.
موبائل ایپ پاک حج ، دو ٹال فری ہیلپ لائنز اور 4 واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے عازمینِ حج کی شکایات کا اذالہ کیا جا رہا ہے، مکہ و مدینہ کے 2 مرکزی ہسپتالوں اور درجن ڈسپنسریوں کے ذریعے 322 ڈاکٹرز اور طبی عملہ طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
پاکستان حج مشن کے مرکزی ہسپتالوں میں جدید ایمبولینس، لیبارٹری، ایکسرے ، الٹراساونڈ، ای سی جی، مائنر او ٹی ، زنانہ و مردانہ وارڈ ، شعبہ دندان موجود ہیں، عازمینِ حج کو کھانے، سفری و رہائشی سہولیات کیلئے 511 پاکستانی معاونین دن رات کی شفٹوں میں مصروف عمل ہیں.
مذہبی امور کے 152 افسران و معاون عملہ مین کنٹرول آفس، مدینہ اور جدہ ایئرپورٹس ، شعبہ گمشدگی و بازیابی، مدینہ ڈیپارچر سیل، مانیٹرنگ سیل، اکاونٹس و انتظامیہ کے معاملات دیکھ رہے ہیں.
ترجمان کے مطابق مکہ و مدینہ میں 122 عازمین کرام کو تلاش کر کے ان کی رہائش گاہوں تک پہنچایا گیا،770 بیگز ، پرس اور 169 وہیل چیئرز تلاش کرکے مالکان تک پہنچائی گئیں۔
گذشتہ 23 دنوں میں خوراک کی 570، رہائش کی 1460 جبکہ ٹرانسپورٹ کی 388 شکایات کا ازالہ کیا گیا، حرم مکی میں داخلی راستوں پر تعینات حرم گائیڈز نے اب تک 24 ہزار 629 مرتبہ عازمینِ حج کو رہنمائی فراہم کی.
Comments are closed.