ویتنام کے سفیر کی اہلیہ پولیس نے ٹریس کرلی،شوہر کے ہمراہ گھر روانہ

54 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: اسلام آباد میں ویتنام کے سفیر کی اہلیہ پولیس نے ٹریس کرلی،شوہر کے ہمراہ گھر روانہ کر دی گئی، ترجمان پولیس کے مطابق گزشتہ 4 گھنٹے سے گھر سے لاپتا تھیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ویتنامی سفیر کی اہلیہ موبائل فون اور اپنا پرس گھر پر ہی چھوڑ کر 11 بجے صبح نکلی تھیں واپس نہ آنے پر پولیس کو اطلاع کی گئی۔

ویتنام کے تعینات سفیر کی اہلیہ کے گزشتہ کئی گھنٹوں سے لاپتا رہنے کے بعد ان کے اہل خانہ نے اسلام آباد پولیس سے رابطہ کرلیا جس کے بعد سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) سٹی دیگر اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

اسلام آباد پولیس نے اہل خانہ کی شکایت پر سیف سٹی کیمروں سمیت دیگر ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے خاتون کی تلاش کرلی وہ ایف نائن پارک سے ملیں۔

اس سے قبل ذرائع کاکہنا ہے کہ سفیر نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ویتنامی سفیر اور اہلیہ کے درمیان ناراضگی چل رہی تھی۔

Comments are closed.