سائبر کرائمز سے نمٹنے کیلئے برطانیہ کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے، محسن نقوی

45 / 100

فائل:فوٹو

لندن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سائبر کرائمز سے نمٹنے کیلئے برطانیہ کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانیہ کے3 اہم اداروں نیشنل کرائم ایجنسی، فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس اور کابینہ آفس نیشنل سیچو یشن سینٹر کے تفصیلی دورے کئے اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔

محسن نقوی نے ڈی جی نیشنل کرائم ایجنسی اور فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے ڈی جی نیشنل سکیورٹی سے ملاقات کی جس میں انسداد دہشت گردی، منظم جرائم کی روک تھام اور سائبر سکیورٹی کے تناظر میں معاونت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سائبر کرائمز سے نبرد آزما ہونے کیلئے برطانیہ کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے۔

محسن نقوی نے نیشنل سیچویشن سنٹر کے افعال کار میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بھی اس طرز پر نیشنل سیچویشن سینٹر کے قیام کا جائزہ لیں گے۔

Comments are closed.