وزیراعظم کی ہدایت پر قیمت کم کرنے والے پٹرول پمپس کو لاکھوں روپے کی پھکی پڑ گئی

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم کی ہدایت پر قیمت کم کرنے والے پٹرول پمپس کو لاکھوں روپے کی پھکی پڑ گئی، رات 11 بجے تک ٹی وی چینلز نے وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے قیمت کم کرنے کا اعلان چلایا تو اس دوران کئی پٹرول پیمپس سے پٹرول سستا کردیا۔

وفاقی دارالحکومت کے آبپارہ چوک کے قریب واقعہ پٹرول پر وزیراعظم کی ہدایت کے بعد نوٹیفیکیشن کا انتظار کئے بغیر ہی سرکاری پریس ریلیز کو فالو کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت 258 روپے کردی گئی ۔

اس دوران لوگ پٹرول پمپ پر آتے اور پٹرول ڈلواتے رہے تاہم بعد میں وزارت خزانہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں پٹرول کی قیمت 15 روپے کی بجائے صرف 4 روپے کم ہونے کااعلامیہ جاری کردیا گیا۔

وزارت خزانہ کی طرف سے وزیراعظم شہبازشریف کے احکامات نظر انداز کرکے اسے غلط فہمی قرار دیا گیا اور کم قیمت کو گزشتہ کم قیمت قرار دیاگیا۔

لیکن وزیراعظم کے اعلان کے بعد جب پورا میڈیا خبر چلاتا رہا اس وقت کسی طرف سے کوئی وضاحت نہیں آئی بلکہ حکومتی اور وزیراعظم کی ہدایت یا سفارش کی تحسین ہوتی رہی۔

لیکن اس ساری بحث کے برعکس جلدی میں وزیراعظم کے حکم کو آخری حکم ماننے والے پٹرول پمپس کو پھکی پڑ گئی جن پٹرول پمپس نے نوٹیفکیشن کا انتظار کیا وہ اس ٹیکے سے بچ گئے۔

Comments are closed.