درفشاں سلیم نے وزن کم کرنے کے لئے کمر کس لی

48 / 100

فائل:فوٹو
کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ درِفشاں سلیم نے اداکار علی گل ملاح کی تنقید کو سنجیدہ لیتے ہوئے اپنا وزن کم کرنا شروع کردیا۔

درفشاں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ ہیں، ان کی شہرت کو اداکار بلال عباس کے ہمراہ حالیہ ڈرامے ’عشق مرشد‘ نے چار چاند لگا دیئے ہیں۔اداکارہ اکثر اوقات ہی وزن زیادہ ہونے کے سبب تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔

ایک نجی ٹی وی کے شو کے دوران درفشاں سلیم کے ساتھی، ’بھلے‘ فیم اداکار علی گل ملاح نے بھی ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کو وزن کم کرنے کا مشورہ دیا۔

اس مشورے کے بعد درفشاں سلیم کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاوٴنٹ پر خوب کھاتے پیتے ہوئے چند تصویریں شیئر کی گئی تھیں جبکہ اب معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ نے وزن زیادہ ہونے کے سبب اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو سنجیدہ لے لیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاوٴنٹ کی سٹوری پر ورزش ’پیلیٹ‘ کرتے ہوئے تصویریں شیئر کی ہیں، تصویروں کے کولاج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درفشاں جم میں موجود ہیں اور ورزش کر رہی ہیں۔

Comments are closed.