اسلا م آبادٹریل 5سے پندرہ سالہ طحہ کی لاش ملنے کا معاملہ، پولیس کی تفتیش میں پیش رفت

46 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد :اسلام آباد کے ٹریل 5پر کھائی سے پندرہ سالہ طالب علم کی لاش ملنے کے بعد پولیس مقدمہ میں قتل کی دفعہ کااضافہ کریگی جبکہ تفتیش میں پوکیس نے طحہ کے پانچ دوستوں اور رینجر اہلکار کے بیانات قلم بند کر لئے ہیں، پولیس کو طحہ کی مکمل پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظارہے مکمل رپورٹ آنے پرموت کی وجہ سامنے آئے گی۔

پیرکوٹریل 5سے پندرہ سالہ طالب علم طحہ کی ڈیڈ باڈی ایک خطرناک کھائی سے ملی تھی۔ اسلام آباد پولیس کی تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پندرہ سالہ طحہ کے پہلے سے اغواء کے درج مقدمہ میں قتل کی دفعہ کا اضافہ کیاجائیگا۔اسلام آباد پولیس نے طحہ کے دوستوں اور رینجر اہلکار کے بیانات قلم بند کر لئے جبکہ طحہ کے 5 دوستوں کے بیان ایک جیسے ہیں۔علاوہ ازیں طحہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم بھی پولیس کو موصول ہوگئی ہے ۔

پولیس ذرائع کاکہناہے کہ طحہ کے سر اور بازوں میں چوٹیں لگنے کے نشانات پائے گئے طحہ جب نیچے گرا تو اسکا سر پتھر سے ٹکرا یا طحہ کے پاس پانی وغیرہ نہیں تھااس کاموبائل فون برآمد کرلیاگیا۔

ذرائع کاکہناہے کہ اسلام آباد پولیس کو طحہ کی مکمل پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظارہے طحہ کے نمونے کیمیکل ایگزامینر کولاہور بھجوائے گئے ہیں مکمل رپورٹ آنے پرموت کی وجہ سامنے آئے گی۔قتل ثابت نہ ہوسکاتو مقدمہ خارج ہوجائیگا۔

Comments are closed.