وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی برائے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل تشکیل دیدی
فائل:فوٹو
اسلام آباد: وزیراعظم محمدشہباز شریف نے کابینہ کمیٹی برائے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) تشکیل دے دی۔کابینہ کمیٹی میں 12 کابینہ اراکین اور 6 اراکین باہر سے ہوں گے۔
کابینہ ڈویژن نے کابینہ کمیٹی برائے ایس آئی ایف سی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے تحت وزیراعظم شہباز شریف خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کابینہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور وزرائے اعلیٰ بھی کابینہ کمیٹی میں شامل ہونگے۔
کابینہ کمیٹی میں 12 کابینہ اراکین اور 6 اراکین باہر سے ہوں گے، دفاع، خزانہ، منصوبہ بندی و ترقیات، ا?ئی ٹی، فوڈ سکیورٹی، پانی و بجلی، قانون و انصاف، سرمایہ کاری، صنعت و پیداوار اور پٹرولیم کے وزراء کمیٹی میں شامل ہونگے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ کمیٹی کے فیصلے وفاقی کابینہ میں پیش ہونگے، کابینہ کمیٹی کا سیکرٹریٹ ایس آئی ایف سی کے ا?فس میں ہوگا، کمیٹی رولز ا?ف بزنس 1973 کے تحت قائم کی گئی ہے۔
Comments are closed.