وزیراعلی خیبرپختونخوا نے ہری پور میں گرلز اسکول آتشزدگی کا نوٹس لے لیا

{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{"addons":1},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":true,"containsFTESticker":false}
50 / 100

فوٹو : فائل

ہری پور(یاورحیات)وزیراعلی خیبرپختونخوا نے ہری پور میں گرلز اسکول آتشزدگی کا نوٹس لے لیا،علی امین گنڈاپور نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول سریکوٹ میں آتشزدگی کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی،

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے محکمہ تعلیم اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ واقعے کی وجوہات کا تعین کرکے جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ آتشزدگی سے سکول عمارت میں ہوئے نقصان کا فی الفور ازالہ کرنے کا حکم دیا تاکہ تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں.

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اس حوالے سے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کا جائزہ لیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات نہ ہوں.

گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول سریکوٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کےباعث کمروں کی چھتیں سکول ریکارڈاسمیت لکڑی کافرنیچربھی جل کرخاکسترہوگیاابتدائی معلومات کے مطابق اسکول میں 600 طالبات موجود تھیں۔

طالبات کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا تھا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر تنویر احمد کی ہدایت پر ریسکیو 1122 ہری پور کی فائر فائٹر ٹیم نے آپریشن میں حصہ لیا٫مسلم لیگ (ن) ضلع ہری پور کے صدر صاحبزادہ صاحبزادہ حامد شاہ موقع پر پہنچ گئے.

ریسکیوحکام کےمطابق گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول سریکوٹ میں آگ بھڑک اٹھنےکاواقعہ افسوس ناک ہے مقامی افراد کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بھڑکی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ہری پور کی فائر ویکلز نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کیں۔

ریسکیو آپریشن میں ٹی ایم اے غازی نے بھی حصّہ لیاآگ سے سکول کاریکارڈ فرنیچر کمروں کی چھت سمیت دیگرسامان بھی مکمل جل گیا ذرائع نےبتایا ہے کہ محکمہ تعلیم نےنقصان کاتخمینہ لگانے کےلیے تین رکنی ٹیم بھی تشکیل دے دی یے.جوکہ اپنی رپورٹ اگلے دون دن میں اعلی افسران کو پیش کرےگی.

سکول فنڈہونے کےباوجودپرانی بوسیدہ تاروں کوتبدیل کیوں نہیں کرایاگیااس کی بھی تحقیقات کی جائیں گیں زمہ داروں کاتعین کرکے محکمانہ انکوائری کاسامنا کرناپڑےگا.

About The Author

Comments are closed.