خیبرپختونخوا کی لوڈشیڈنگ معاملے پر صوبے اور مرکز میں کیا طے پایا؟
فوٹو: سوشل میڈیا
اسلام آباد: خیبرپختونخوا کی لوڈشیڈنگ معاملے پر صوبے اور مرکز میں کیا طے پایا؟وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی،وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مشترکہ پریس کانفرنس میں تفصیلات بتا دیں.
وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہواجس میں کے پی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کے حوالے سے امور زیر غور آئے کے بعد ہونے والی
مشترکہ پریس کانفرنس میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ آج ایک بڑا بریک تھرو ہوا ہے۔
وزیراعلی کے پی اور وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری کے درمیان ملاقات کا مقصد عوام کو ریلیف دینا تھا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بولے کہ ہم نے مل بیٹھ کر مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی ہے.
انھوں نے کہا کہ طے کیا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لئے صوبہ اور وفاق مل کر کام کریں گے۔وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ملک سے بجلی کی چوری کو ختم کریں گے اور عوام کوہر ممکن ریلیف دیا جائے گا. دریں اثناء تفصیلات اس اس ویڈیو میں بھی جان سکتے ہیں.
اویس لغاری نے مزید کہا کہ تحریک انصاف،مسلم لیگ ن اور اتحادی حکومت نے پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے بڑا اقدام اٹھایا ہے،عوام کو بہتر نتائج ملیں گے۔
Comments are closed.