ہری پورمیں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں آگ بھڑک اٹھی،طالبات کوبحفاظت نکال لیاگیا

45 / 100

فوٹو:اسکرین گریب

ہری پور: ہری پورکے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سری کوٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔سکول میں 500 سے زائد طالبات سکول میں موجود تھیں ۔

خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سری کوٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ نے پورے سکول کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، تاہم واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان ریسکیو ہری پور کا کہنا ہے کہ 500 سے زائد طالبات سکول میں موجود تھیں جنہیں بحفاظت نکال کر گھروں کو بھیج دیا گیا، سکول کا فرنیچر، تمام ریکارڈ اور چھتیں جل گئی ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

Comments are closed.