نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ٹول ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ کردیا
فوٹو: فائل
اسلام آباد: نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ٹول ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ کردیا، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا تاہم اس کے باوجود بعض سرکاری اداروں کو ٹیکس سے استثنیٰ حاصل رہے گا۔
ٹول ٹیکس میں اضافہ نیشنل ہائی ویز، ایم ون، ایم تھری، ایم فور اور ایم فائیو پر کیا گیا ہےحویلیاں مانسہرہ ایکسپریس وے پر بھی ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
نئے اضافے کے بعد اب نیشنل ہائی ویز پر کار کا ٹول ٹیکس 30 سے بڑھا کر 40 روپے کردیا گیا ہے جب کہ ایم ون پشاور اسلام آباد موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 240 سے بڑھا کر 350 روپے کیا گیا ہے۔
ایم 3 لاہورعبدالحکیم موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 390 سے بڑھ کر 500 روپے ہوگیا، ایم 4 پنڈی بھٹیاں فیصل آباد ملتان موٹروے پر کار ٹول ٹیکس 510 سے 650 روپے مقرر کردیا گیا۔
اور ایم 14 پر کار کا ٹول ٹیکس 440 سے بڑھا کر 550 روپے ہوگیا، ذرائع کے مطابق اس اضافے کے باوجود بعض سرکاری اداروں کی گاڑیوں کو چھوٹ رہے گی.
Comments are closed.