سیاستدانوں،ججز،جرنیلوں کا یکساں احتساب ہونا چاہیے، بلاول بھٹو
اسلام آباد(زمینی حقائق)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوز رداری نے کہا ہے احتساب بلا تفریق ہو، نیب کالا قانون ہے سیاستدانوں،ججز،جرنیلوں کا یکساں احتساب ہونا چاہیے۔
چیئرمین پی پی پی قانون سازی سے متعلق اسلام آباد میں ایک مزاکراے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے، انھوں نے کہا غیر جمہوری قوتوں کی ہزار خواہشیں ہو سکتی ہیں لیکن پاکستان میں ایمپا ئر صرف عوام ہیں ۔
عاصمہ جہانگیر لیگل ایڈ سیل اور پاکستان بار کونسل نے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ مل کر بنیاد ی حقوق کے تحفظ اور موجود قانون سازی پر عمل درآمد کے لئے مزاکرے کا اہتمام کیا۔
مزاکرے میں وکلاء نمائندوں وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل سید امجد شاہ، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار کونسل حافظ محمدادریس، چیئرمین ہیو من رائٹس کمیٹی عابد ساقی نے شرکت کی ۔
مزاکرے میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری،سینیٹر مشاہد اللہ ، سینیٹر شیری رحمان،سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر، سینیٹر عثمان کاکڑ، فرحت اللہ بابر،رکن اسمبلی محسن داوڑ،شائستہ پرویز، نفیسہ شاہ اور چوہدری منظور نے بھی شریک ہوئے۔
تقریب کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا جمہوریت کا ہر ممکن دفاع کرینگے صدارتی نظام ملک اور وفاق کے مفاد میں نہیں کسی بھی صدارتی نظام یا ون یونٹ کی سازش ناکام بنائیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا امید ہے کہ وزیر اعظم سی پیک منصوبہ کو متنازعہ نہیں بنائیں گے حکومت پارلیمان،معیشت اور دیگر امور چلانے میں سنجیدہ ہی نہیں صرف یوٹرن لے رہی ہے حکومت نے آج تک ایک بل بھی منظور نہیں کروایا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما سینٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا اللہ بلاول بھٹو کو لمبی زندگی اور صحت دے۔بلاول بھٹونے ملک کی خدمت کرنی ہے بلاول بھٹو کے نظریات ملک کیلئے بہت اچھے ہیں۔
وائس چیئر مین پاکستان بار کونسل امجد شاہ نے کہاملک کو اٹھارویں ترمیم کے مطابق ہی چلایا جا ئے۔
Comments are closed.