برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک کا4 جولائی 2024 کو عام انتخابات کرانے کا اعلان
فوٹو: فائل
لندن: برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک کا4 جولائی 2024 کو عام انتخابات کرانے کا اعلان، اس کے ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ میں یہ دعویٰ نہیں کرتا کہ ہم نے سب کچھ صحیح کیا ہے تاہم بہتری کی ہرممکن کوشش کی.
برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک کا کہنا تھا کہ عام انتخابات 4 جولائی کو ہونگے انھوں نے کہا کہ شاہ چارلس کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہےہم نے اب تک جو حاصل کیا اس پر مجھے فخر ہے۔
رشی سوناک کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم معاشی استحکام کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے، میں ایک بار پھر قوم کا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ 24 مئی سے کام روک دے گی، 23 مئی کو پارلیمنٹ تحلیل کی جائے گی، انتخابات کے بعد 9 جولائی کو پارلیمٹ کا پہلا اجلاس ہوگا،17 جولائی کو پارلیمنٹ کے نئے سیشن کا آغاز ہوگا۔
Comments are closed.