وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایران کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ

54 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایران کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے، ائرپورٹ سے ایرانی حکام اور پاکستان کے سفارتی عملے نے رخصت کیا.

وزیراعظم ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی تعزیت کے لیے ایران گئے تھے. 

دورہ ایران میں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، عطا تارڑ اور محسن نقوی بھی ہیں۔ وزیر اعظم سپریم لیڈر آیت اللہ امام خامنہ ای اور ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر سے ملاقات کی۔

شہباز شریف پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ تہران میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی نماز جنازہ ادا کی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو مشہد میں جمعرات کو سپردخاک کیا جائے گا۔

Comments are closed.