بالا کوٹ، آندھی شدید بارش، 10دکانیں ، ہوٹل زمیں بوس
مانسہرہ (زمینی حقائق) بالا کوٹ میں شدید بارش سے 10 دکانیں اور ہوٹل تباہ ہوگئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، گوجرخان میں دیوار گرنے سے نوجوان انس جاں بحق۔
اسلام آباد اور پنجاب کے کئی علاقوں کی طرح ملک کے بالائی علاقوں میں طوفانی بارش سے نقصات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
بالا کوٹ میں تیز آندھی اور شدید بارش سے 10 دکانیں اور ہوٹل تباہ ہوگئے، پلدراں کے مقام پر لاکھوں کی املاک تباہ ہوئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
لاہور میں بادل برسنے کے بعد دھوپ نکل آئی، گرمی بھی پہلے کی نسبت کم ہوگئی۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی تیز بارش نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔
جڑواں شہروں میں آندھی سے درخت اور سائن بورڈ گرگئے۔ سرگودھا، چشتیاں سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں بھی موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
گوجر خان میں ایک نوجوان انس دیوار گرنے سے جاں بحق ہوا،بھکر میں آندھی اور بارش سے گندم اور چنے کی فصل کو نقصان پہنچا۔
Comments are closed.