وزیراعلیٰ کا کرغزستان کےمتاثرہ طلبہ کی واپسی کے اخراجات ادا کرنے کااعلان

58 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

پشاور: وزیراعلیٰ کا کرغزستان کےمتاثرہ طلبہ کی واپسی کے اخراجات ادا کرنے کااعلان،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امین اللہ گنڈا پور نے سفیر کو خط لکھ کر آگاہ کردیا،طلبہ کی باحفاظت یقینی بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے پاکستان میں کرغزستان کے سفیر کو خط لکھا ہے جس میں پاکستانی طلبہ کی حفاظت کے مؤثر اقدامات پر کرغزستان حکومت سے بھی اظہارِ تشکر کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے خط میں طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زوردیاہے او کہا ہے یہ  واقعہ طلبہ اور ان کے خاندانوں کے لیے کافی پریشانی کا باعث بنا، کے پی حکومت طلبہ کی بحفاظت واپسی کے اخراجات برداشت کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

http://

خط میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے یہ بھی لکھا ہے کہ طلبہ کی فلاح و بہبود مشترکہ ذمے داری ہے، یقین ہے کہ طلبہ کی پاکستان میں محفوظ اور بر وقت واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کرغزستان کے سفیر کو خط میں کہا ہے کہ مستقل رابطوں نے خدشات کو دور کرنے میں مدد کی، یہ جان کر تسلی ہوئی کہ ہمارے طلبہ محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔

Comments are closed.