افغانستان کے سیاحتی مقام بامیان میں 3 ہسپانوی سیاح اور ایک افغانی قتل
فوٹو: فائل
کابل : افغانستان کے سیاحتی مقام بامیان میں 3 ہسپانوی سیاح اور ایک افغانی قتل کردیئے گئے،وسطی اقغانسان میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
اس حوالے سے غیرملکی خبررساں اداروں کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے ’اے ایف پی‘ کو 4 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد گزشتہ جمعہ کی شام بامیان شہر میں فائرنگ سے مارے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مزید چار غیر ملکی اور 3 افغان زخمی ہوئے۔ دوسری جانب اسپین کی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ مرنے والوں میں سے 3 ہسپانوی سیاح تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کم از کم ایک اور ہسپانوی شہری زخمی ہوا۔ ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے ایکس پر پوسٹ کیا افغانستان میں ہسپانوی سیاحوں کے قتل کی خبر افسوسناک ہے۔
اقغانستان میں ہسپانوی افراد کے قتل پر یورپی یونین نے اس حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
Comments are closed.