عمران خان کیخلاف ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کےلئے مقرر کر دیا گیا

52 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کےلئے مقرر کر دیا گیا ہے ،اسلام آباد ہائی کورٹ 21 مئی کو ٹیریان کیس کی سماعت کرے گی۔

بانی پی ٹی آئی کے خلاف ٹیریان کیس ایک سال تک موخر رہا،اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں نیا لارجر بنچ تشکیل دے دیا،جسٹس ارباب محمد طاہر،جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی بنچ کا حصہ ہوں گے۔

چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا،جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی بنچ کا حصہ تھے ۔

اس سے قبل جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے اپنا فیصلہ اپ لوڈ کر دیا تھا،دو ججز نے اپنے فیصلے میں ٹیریان کیس ناقابل سماعت قرار دیا تھا۔

چیف جسٹس آفس نے دو ججز کا فیصلہ ویب سائٹ سے ہٹا کر پریس ریلیز میں نیا بنچ تشکیل دینے کا کہا تھا،اسلام آباد ہائی کورٹ کا تین رکنی لارجر بینچ 21 مئی کو ٹیریان کیس کی سماعت کرے گا۔

Comments are closed.