آرمی چیف کو خط اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ ملک کیلئے لکھوں گا، عمران خان

50 / 100

فوٹو: فائل

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے آرمی چیف کو خط اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ ملک کیلئے لکھوں گا، عمران خان کا کہنا ہے وکلاء کو کہا ہے خط تیار کرکے مجھے بتائیں۔

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے بعد اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ
فارم 47 کے بینیفیشری جسٹس بابر ستار پر لفظی حملے کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہمارا ٹرائل بھی نواز شریف، زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے ٹرائل کی طرز پر چلایا جائے، آرمی چیف کو بھجوائے جانے والے خط میں بتاؤں گا کہ آزاد کشمیر میں جو ہو رہا ہے اور ملک جہاں جا رہا ہے اس پر ہمیں سوچنا پڑے گا.

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کبھی بھی فوج اور لوگوں کو آمنے سامنے نہیں کیا جاتا۔ اپنے وکلاء کو مس کنڈکٹ پر جج ابو الحسنات اور جج قدرت اللہ کیخلاف ریفرنس فائل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فارم 47 کے بینیفیشری سے جب کوئی سوال ہوتا ہے تو وہ حملہ آور ہو جاتے ہیں، جسٹس بابر ستار پر لفظی حملے کیئے جارہے ہیں، جھوٹ کو بچانے کیلئے ججز اور میڈیا پر دباؤ بڑھایا جا رہا ہے، صدر وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب جھوٹ پر بیٹھے ہیں.

عمران خان نے کہا فارم 47 کا بینیفیشری گورنر خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور پر ذاتی حملے کر رہا ہے۔جمہوریت اخلاقی قوت پر چلائی جاتی ہے۔ نگران وزیراعظم کے بیان کے بعد اس حکومت کے پاس کیا کوئی جواز ہے؟

بانی پی ٹی آئی نے کہا انوارالحق کاکڑ نے حنیف عباسی کو طعنہ دے کر شہباز شریف کو پیغام بھیجا۔چیف جسٹس ایک دبنگ آدمی ہیں۔ ہمارا سوال یہ ہے کہ ہماری 9 مئی اور 8 فروری کے حوالے سے پٹیشنز کو کیوں نہیں سنا جا رہا؟ ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے ٹرائل کی کاروائی نارمل انداز میں اگے بڑھائی جائے۔

Comments are closed.