علیزے شاہ نے بولڈ لباس پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دیں
فوٹو فائل
لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے ایوارڈ شو میں بولڈ لباس پہن کر جانے پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
گزشتہ دنوں کراچی میں ایوارڈ شو کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں علیزے شاہ نے مغربی طرز کا بولڈ سیاہ گاؤن زیب تن کیا اور ہائی ہیلز پہن کر انٹری دی۔
اداکارہ کی یہ لک مداحوں کو ایک آنکھ نہ بھائی اور انہیں سوشل میڈیا پر پاکستان کی عرفی جاوید قرار دیا جانے لگا۔
ٹرولز کے منفی تبصروں سے تنگ آکر علیزے شاہ نے بھی ایک انسٹا گرام سٹوری جاری کی اور تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔
https://www.instagram.com/p/C66pAEPIMkm/?utm_source=ig_embed&ig_rid=a9c730ea-1f56-485c-b831-a1c6e19abca6
خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے علیزے شاہ نے اپنی انسٹا گرام سٹوری میں لکھا کہ "میں گھر میں بیٹھ کر بکواس ٹائپ کرنے والے لوگوں سے بہتر لگ رہی تھی”۔
Comments are closed.