سردار شاہد احمد لغاری کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ڈاکٹر بلال احمد سے ملاقات
فوٹو: پی آر
اسلام آباد: ہلالِ احمر پاکستان کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ڈاکٹر بلال احمد سے ملاقات ، ہلالِ احمر کی خدمات، سمیت امدادی اداروں سے روابط کے فروغ سے متعلق گفتگو کی گئی۔
سردار شاہداحمد لغاری نے محترم بلال احمد کو ہلالِ احمر کی سیلاب زدگان کیلئے خدمات، جنیوا میں عالمی کانفرنس سے متعلق تیاری اجلاس میں شرکت سمیت دیگر خدمت انسانیت کے اقدامات پر آگاہی دی۔
سردار شاہد احمد لغاری نے سفیر محترم سے کہا کہ عالمی امدادی اداروں کے ساتھ روابط بڑھانے، تعلقات کے استحکام کیلئے پُل کا کردار ادا کریں تاکہ متاثرین کیلئے جاری ریکوری پروگرام میں وسائل کی فراہمی ممکن ہوسکے۔
ہلال ِاحمر پاکستان محدود وسائل کے باوجود بہتر خدمات فراہم کررہا ہے۔ اِس موقع پر سردار شاہد احمد لغاری نے سفارتخانہ میں وزیٹر بُک پر اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔
ڈاکٹر بلال احمد نے چئیرمین سردار شاھد احمد کی زیر قیادت ہلالِ احمر کی خدمات کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ ریڈ کراس ریڈ کریسنٹ کی34 ویں عالمی کانفرنس کے لئے منعقدہ تیاری اجلاس میں جنیوا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر بلال احمد بھی شریک ہوئے۔
اس سے قبل ہلالِ احمر پاکستان کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری نے جینوا میں منعقدہ انٹرنیشنل ہیومینٹیرین قوانین، موسمیاتی تبدیلی، ہنگامی صورتحال میں متوقع اقدامات اور سانحات کے خطرات میں کمی سے متعلق تیاری اجلاس میں شرکت کی۔
اِس موقع پر انہوں نے ہلالِ احمر پاکستان کی جانب سے اِس عزم کا اعادہ کیا کہ انٹرنیشنل ہیومینٹیرین قوانین اور جنیوا کنونشن کی سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
Comments are closed.