جاپان نے پاکستان کو ہرا کراذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
فوٹو: فلیش سکان
ایپوہ: جاپان نے پاکستان کو ہرا کراذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا ، فائنل میں جاپان نے پینلٹی شوٹس پرپاکستان کو شکست دی۔
فائنل میچ ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا گیا میچ چوتھے کوارٹر میں 2 -2 گول سے برابر رہا جس کے بعد پینالٹی شوٹ آؤ ٹ پر فیصلہ ہوا۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے دباو میں آ کر پینالٹی شوٹ مس کردیئے جب کہ جاپان نے پینالٹی شوٹ آؤ ٹ مقابلہ 1-4 سے جیت کر پہلی بار اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل حاصل کرلیا۔
جاپان کی ٹیم پہلی بار اذلان شاہ کپ کا فائنل کھیل رہی تھی،جاپان نے پہلے کوارٹر میں پاکستان کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل کی جب کہ دوسرے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں کوئی گول اسکور نہ کرسکیں۔
فائنل میچ کے تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان کے احمد اعجاز نے 34 ویں اور عبدالرحمان نے37 ویں منٹ میں گول کیا۔
اذلان شاہ کپ کے فائنل میں جاپان نے چوتھے کوارٹر میں میچ 2-2 سے برابر کردیا۔ جاپان کی جانب سے دوسرا گول کازوماسما نے 47 ویں منٹ میں اسکور کیا۔
میچ کے چوتھے کوارٹر میں پاکستان کو برتری حاصل کرنے کے متعدد مواقع ملے تاکم قومی ٹیم اس کا فائدہ نہ اٹھاسکی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے 2011 میں آخری بار اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا تھا۔ پاکستان نےٹورنامنٹ آخری بار 2003 میں جیتا تھا۔
اس یونٹ میں فائنل سے پہلے تک پاکستان ٹیم ناقابل شکست رہی ہے، پاکستان نےملائشیا، کوریا اور کینیڈا کے خلاف 3 میچز جیتے اور دو میچز ڈرا ہوئے۔
Comments are closed.