ورلڈ کپ ، ویسٹ انڈیز کی 15رکنی ٹیم کااعلان،جیسن ہولڈر کپتان
اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے بھی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیاہے۔
ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی قیادت جیسن ہولڈر کریں گے جب کہ وکٹ کیپر بلے باز شائی ہوپ، آندرے رسل، کرس گیل، ایشلے نرس، کیرلس براتھویٹ، ڈیرن براوو، ایون لوئس، شمرون ہیٹمیئر، فیبیئن ایلن اسکواڈ میں شامل ہیں۔
شیلڈن کوٹرل، کیمر روچ، شینون گیبریل، نیکولس پورن، اوشین تھامس بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے لیے کپتان سمیت تمام کھلاڑیوں کو مضبوط ٹیم قرار دیا ہے۔
بہترین بلے باز کرس گیل کو گیم چینجر اور آل راوٴنڈر آندرے رسل کو ٹیم کے مرکزی کھلاڑی قرار دیے ہیں۔
Comments are closed.