حنیف عباسی سے تلخ کلامی، انوارالحق کاکڑ نے فارم 47 پر منہ کھول دیا

{"remix_data":[],"source_tags":[],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}
51 / 100

فوٹو : فائل

اسلام آباد: حنیف عباسی سے تلخ کلامی، انوارالحق کاکڑ نے فارم 47 پر منہ کھول دیا کہا فارم 47 پہ بات کی تو ن لیگ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گی، انوارالحق کاکڑ کی مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو دھمکی، سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور لیگی رہنما حنیف عباسی کے درمیان ہوٹل میں تلخ کلامی ہوئی.

یہ تلخ کلامی گزشتہ روز ایک مقامی ہوٹل میں ہوئی جہاں لیگی رہنما حنیف عباسی اور سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ موجود تھے ،یہ تلخی گندم اسکینڈل پرہوئی.

کیا آپ مجھ گرفتار کرنے آئے ہو؟انوار الحق کاکڑ کا حنیف عباسی سے مکالمہ ۔۔۔۔ حنیف عباسی نے جواب دیا کہ میں نے پروگرام میں حق بیان کیا۔۔۔ انوارالحق نے کہا میں نے پوچھا کہ حنیف عباسی کون ہے؟

ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر میں نے فارم47 کی بات کی تو آپ اور ن لیگ منہ چھپاتے پھریں گے،انوارالحق کاکڑ کی حنیف عباسی سے دھمکی ۔حنیف عباسی نے کہا گزشتہ شپ واقعہ پر موقف آج رات نجی ٹی وی کے پروگرام میں دووں گا.

اس حوالے سے سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ رات مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی سے گلہ کیا کہ انہوں نے ایک ٹی وی شو میں گندم خریداری نہ ہونے کی زمہ داری نگران حکومت پر ڈال دی.

یہ حقائق کے مطابق درست نہیں۔ انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ میڈیا میں اس بات چیت کو غلط انداز اور توڑ موڑ کر پیش کیا جارہا ہے جو کہ حقائق کے مطابق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی پارلیمان میں ان کے ساتھی ہیں اور آج بھی ان سے فون پر بات ہوئی ہے۔ سابق وزیر اعظم کہتے ہیں کہ حنیف عباسی کے ساتھ تلخ کلامی کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے ہوئے سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو برطرف کر دیا ہے اور گندم کی درآمد سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دےدی۔ سیکرٹری کابینہ ڈویژن انکوائری کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔

وزیراعظم نے گزشتہ برس گندم کی درآمد پر وزارت قومی غذائی تحفظ سے استفسار کرتے ہوئے پوچھا کہ گزشتہ برس گندم کی اچھی پیداوار کے باوجود درآمد کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟

Comments are closed.