ایف آئی اے سائبر کرائم انویسٹیگیشن ونگ کےاختیارات ختم کردئیے گئے
فوٹو: فائل
اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم انویسٹیگیشن ونگ کےاختیارات ختم کردئیے گئے، حکومت نے ایف آئی اے کی طرز پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
حکومت کی جانب سے سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق نیشنل سائبر کرائمز انوسٹیگیشن ایجنسی وزارت داخلہ کے ماتحت قائم کی جائے گی، یہ وزارت داخلہ کے ماتحت الگ سے اتھارٹی ہوگی۔
ڈائریکٹر جنرل کم از کم گریڈ 21 کا اور 63 سال سے زائد عمر کا نہ ہوگا نیشنل سائبر کرائمز انوسٹیگیشن ایجنسی کا سربراہ ڈائریکٹر جنرل ہوگا۔
ایجنسی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹرز، ایڈیشنل ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور دوسرے ضروری عہدے ہونگے، ڈی جی کو دو سال کے لئے وفاقی حکومت تعینات کرے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سائبرکرائم کے حوالے سے ہونے والے تمام جرائم نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو بھیجے جائیں گے، سائبر کرائم سے متعلق تمام مقدمات اندراج اور پراسیکیوشن این سی سی آئی اے خود کرے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ این سی سی آئی اے کے اپنے تھانے ہوں گے،افسران کو سائبر کرائمز سے متعلق خصوصی تربیت دی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھرمیں سوشل میڈیا اور ایپس سے متعلق تمام معاملات این سی سی آئی اے دیکھے گی۔
Comments are closed.