تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر
فوٹو: فائل
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہوگئی، سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر 8 مئی کو تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے لیے تین رکنی بینچ تشکیل دیا، جو جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ کا اپیل سننے کےلئے بنایا گیاہ بنچ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہے۔
اپیل سماعت کےلئے مقرر کرنے کے بعد رجسٹرار آفس نے سنی اتحاد کونسل اور اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو نوٹس جاری کردیا۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا فیصلہ دیا تھا، جب کہ پشاورہائیکورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔
سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف جب کہ اسپیکر کے پی نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیلیں دائر کیں۔
Comments are closed.