آئی ایم ایف سے مزید قرضہ لینے کےلئے نئے پروگرام پرمزاکرات کاشیڈول طے پا گیا
فوٹو: فائل
اسلام آباد:آئی ایم ایف سے مزید قرضہ لینے کےلئے نئے پروگرام پرمزاکرات کاشیڈول طے پا گیا،پاکستان کے ساتھ بات چیت کےلئے15 مئی کو آئی ایم ایف کا مذاکراتی مشن اسلام اباد پہنچے گا
ذرائع کے مطابق پاکستان اور ائی ایم ایف کےدرمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طےپاگیا ہے،فریقین کے درمیان پہلے تکنیکی سطح کے اور پھر پالیسی سطح کے مذاکرات ہونگے۔
نئے مذاکرات شروع کرنے سے پہلے پاکستان کو اہم چیلنجز کا سامنا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی تجویز پرشروع کی گئی تاجردوست سکیم بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔
وفاقی حکومت نے اس سکیم کے تحت 31 لاکھ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے ہدف کے برعکس محض 200 تاجر ہی ٹیکس نیٹ میں آ سکے ہیں۔
سنئیرمینجمنٹ کی بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ کے بعد ایف بی آر میں غیرمعمولی صورتحال ہے۔۔ ایف بی ار کے دونوں سروس گروپس کو اس صورتحال پر گہری تشویش بھی پائی جاتی ہے۔
سنئیر مینجمنٹ میں تبدیلی کی وجہ سے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ایف بی آر کی نئی اور کم تجربہ کار ٹیم ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں حالیہ کمی پر آئی ایم ایف کو مطمین کرنا چیلنج ہوگا، رواں مالی سال کے دس ماہ میں ایف بی ار کو اڑتالیس ارب روپے شارٹ فال کا سامنا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی9 ماہ میں پرائمری بجٹ سرپلس کے ہدف میں ناکامی بھی مذاکرات کا اہم ایجنڈہ ہوگا۔۔
Comments are closed.