عمران خان کی توشہ خانہ میں دوبارہ طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
فوٹو: فائل
اسلام آباد: با نی پی ٹی آ ئی عمران خان کی توشہ خانہ میں دوبارہ طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف نئی تحقیقات شروع کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق تمام مقدمات میں رہا ئی کی صورت میں انہیں پھر سے گرفتار کرنے کی ممکنہ منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا۔
نیب راولپنڈی کی جانب سے توشہ خانہ تحائف کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ کی طلبی کے لئے 16 اپریل کا نوٹس منظر عام پر آ گیا،پی ٹی آئی نے معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر لیا جس پر کل سماعت ہوگی۔
نیب نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں نئی تحقیقات شروع کردیں۔ بانی پی ٹی آئی کو 16 اپریل ایک نوٹس کے زریعے طلب کیا گیاتھا۔
نوٹس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان پر قیمتی تحائف غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا الزام عائد ہے۔ کیس میں بشریٰ بی بی کو بھی شریک ملزم بنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے جیل سے باہر آنے کی صورت میں انہیں دوبارہ سے گرفتار کرنے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے۔
دوسری طرف نیب کی نئی تحقیقات کا معاملہ ایک بار پھر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا ۔بشری بی بی نے نیب کی نئی انکوائری میں نیب طلبی نوٹس چیلنج کردیا جس پر کل سماعت ہوگی،اسلام آباد ہائی کورٹ نےتوشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطل کی ہوئی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کل سماعت کریں گے۔
بشری بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس اپنے وکلا کے ذرئیعے سے چیلنج کیا ہے جس میں چیئرمین نیب ، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب اور سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بناتے ہوئے کیس کے حتمی فیصلے تک نوٹس کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں پٹیشن کے فیصلے تک نیب کال اپ نوٹس معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کو 16اپریل کو نیب راولپنڈی میں بلایا بھی گیا تھا۔ جس میں نیب نے بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی پر قیمتی تحائف غیر قانونی فروخت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
Comments are closed.