سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات 3 دن میں ختم کی جائیں، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
فوٹو: فائل
اسلام آباد: سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات 3 دن میں ختم کی جائیں، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت روکنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں، عدالت نے ملک بھر کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم جاری کردیا۔
یہ حکم سپریم کورٹ رجسٹری نے کراچی تجاوزات کیس میں دیا گیا کا تحریری حکمنامہ جاری کیا جس میں ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ نے حکمنامے کی کاپی اٹارنی جنرل، تمام ایڈووکیٹ جنرلز اور تمام سرکاری اداروں کو بھیجنےکا حکم دیتے ہوئے پیمرا کو اس ضمن میں پبلک سروس میسیج شائع اور نشر کرنے کا بھی کہا ہے۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں 3 دن میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کریں، متعلقہ ادارے قبضہ کرنے والوں کے اخراجات پر تجاوزات ختم کریں.
حکمنامے میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل، کے ایم سی کے وکیل کو عمل درآمدرپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بدقسمتی سے سڑکوں پر قبضے اور تجاوزات ہیں۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ قبضہ کرنے والا سمجھتا ہے اس کی اپنی پراپرٹی کے سامنے قبضہ کرنا اس کا حق ہے، لوگوں نے فٹ پاتھوں پر جنریٹر تک لگا دیے ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بھی تجاوزات قائم کر رکھی ہیں، شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت روکنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا بینچ کئی روز سے کراچی رجسٹری میں شہر قائد میں تجاوزات اور نالہ متاثرین سے متعلق درخواستوں کی سماعت کر رہا تھا.
Comments are closed.