پاکستان ٹیم کی بھر پور ٹریننگ، 27اپریل کو کینٹ کے ساتھ میچ
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم نے کینٹ کے بیکنہم گراونڈ میں تین گھنٹے کا بھرپور ٹریننگ سیشن کیا،27 اپریل کو کینٹ کے خلاف پریکٹس میچ کھیلا جائے گا۔
قومی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ میں پڑاو ڈال دیا ہے، ورلڈ کپ سے قبل گرین شرٹس کا انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے، ایک ٹی ٹونٹی میچ میں مقابلہ ہے جس کی بھرپور تیاریوں کا آغا کر دیا گیا ہے۔
مینجمنٹ کی جانب سے لیکچر کے بعد فزیکل ٹریننگ پر بھرپور توجہ دی، آل راوٓنڈ عماد وسیم ٹریننگ کے دوران رننگ میں دشواری محسوس کرتے رہے۔
ٹریننگ سیشن میں انگلینڈ کے سابق اسپنر مونٹی پینسر بھی پہنچ گئے پہلے انہوں نے کھلاڑیوں سے گپ شپ کی اور پھر نیٹ پر بولنگ بھی کی۔
کھلاڑیوں نے نسبتاً سرد موسم میں تین گھنٹے ٹریننگ سیشن کیا پاکستان ٹیم 27 اپریل کو کینٹ کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی۔
Comments are closed.