وزیراعظم نے کہا بلاول صاحبہ، بلاول کا ردعمل، شہباز شریف بھی غصہ کھا گئے
اسلام آباد(زمینی حقائق)وزیراعظم عمران خان نے جلسہ میں خطاب کے دوران بلاول صاحبہ کہا ، بلاول بھٹو بولے بڑے عہدے پر چھوٹا آدمی ہے، شہباز شریف اور مریم اورنگزیب بھی غصہ کھا گئے۔
وزیراعظم عمران خان نے جنوبی وزیرستان کے مرکز وانا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے’صاحبہ‘ کہہ کر مخاطب کیا۔
وزیراعظم کی جانب سے نامناسب الفاظ کے استعمال پر بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنا ردعمل جاری کیا ہے۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پی ایم سلیکٹ ایک بڑے آفس میں چھوٹے آدمی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر تنقید کا سلسلہ جارہی ہے۔
بلاول کو صاحبہ کہنے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھی چپ نہ رہ سکے، شہباز شریف نے کہا کہ ‘سلیکٹڈ وزیراعظم اس منصب کے ہی اہل نہیں، الفاظ شرمناک ہیں، آج کا دن پاکستان کے لیے افسوسناک دن ہے’۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے بھی اس معاملے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘عمران صاحب کی زبان ان کی تعلیم، تربیت اور ذہنیت کا خوب بتاتی ہے، ان جیسا کم ظرف سیاسی مخالف نہیں دیکھا’۔
عمران خان نے کہا تھا کہ میں ’بلاول صاحبہ‘ کی طرح پرچی پر نہیں آیا جس کو والدہ نے پارٹی پرچی پر لکھ کر دی ہو میں جدوجہد کرکے یہاں تک پہنچا ہوں۔
Comments are closed.