پی ٹی آئی نے مبینہ دھاندلی پر اسلام آباد کی 3 نشستوں کے انتخابی نتائج کو چیلنج کردیا

49 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مبینہ دھاندلی پر اسلام آباد کی 3 نشستوں کے انتخابی نتائج کو چیلنج کردیا۔

پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی تینوں نشستوں میں مبینہ دھاندلی کواسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 8 فروری کے انتخابی نتائج میں تبدیلی اور دھاندلی کی گئی۔

اسلام آباد سے الیکشن لڑنے والے پی ٹی آئی کے تینوں امیدواروں نے الیکشن ٹریبونل سے مسلم لیگ ن کے کامیاب قرار دئیے گئے ایم این ایز کو ڈی نوٹی فائی کرنے کی استدعا کی۔

این اے46 اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار عامر مغل، این اے47 سے شعیب شاہین اور این اے 48 سے علی بخاری نے انتخابی نتائج کو ٹریبونل میں چیلنج کیا۔

Comments are closed.