سابق فوجی افسر،یوٹیوبرعادل راجہ کوبرطانوی عدالت میں 10 ہزارپاونڈ جرمانہ
فوٹو:فائل
لندن: سابق فوجی افسر،یوٹیوبرعادل راجہ کوبرطانوی عدالت میں 10 ہزارپاونڈ جرمانہ کردیا گیا وہ برطانوی عدالت میں ہتک عزت کیس میں اپیلیں ہارگئے۔
میجر ریٹائرڈ عادل راجہ اپنے خلاف بریگیڈیئر (ر) راشد کی جانب سے اپنے خلاف برطانوی عدالت میں دائرکردہ ہتک عزت کا مقدمہ خارج کروانے میں ناکام رہے۔
برطانوی عدالت نے عادل راجہ کو حکم دیا کہ وہ بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) راشد کو 2 درخواستوں، ہتک عزت کیس پر حکم امتناع اور سیکیورٹی اخراجات کی مد میں 10 ہزار پاؤنڈز ادا کریں گے۔
برطانوی ہائی کورٹ نے میجر ریٹائرڈ عادل راجہ کے تمام الزامات کو بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہوئے تمام درخواستوں کو مسترد کردیا۔
جج مسٹر رچرڈ اسپیرمین نے قرار دیا ہے کہ عادل راجہ ، بریگیڈئیر(ر)راشد کو 5 ہزار پاؤنڈ کی ادائیگی کریں گے اور ان کے پاس رقم کی ادائیگی کیلئے 17 اپریل 2024 تک کا وقت ہے ۔
اس دوران عادل راجہ اپنے وکیل اور پی ٹی آئی یوکے کے رہنما مہتاب انور کے توسط سے ویڈیو لنک کےذریعےعدالت میں پیش ہوئے۔
دستاویزات کے مطابق بریگیڈیئر (ر) راشد نے 11 اگست 2022 کو اپنا کیس برطانیہ میں دائر کیا تھا، معروف یوٹیوبر عادل راجہ اپریل 2022 سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔
Comments are closed.