رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک کی لیڈرشپ کو ستارہ امتیاز اور ستارہ پاکستان سے نوازا گیا
فوٹو: فائل
کراچی : رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک کی لیڈرشپ کو ستارہ امتیاز اور ستارہ پاکستان سے نوازا گیا، دو سر فہرست قائدین کویہ اعزازات ملے ہیں۔
رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک کے چیئرمین اور اٹر ٹیک ہولڈنگ کمپنی کے سی ای او عبداللہ المطیری کو توانائی کے شعبے میں جدت طرازی کو فروغ دینے کی کاوشوں کے اعتراف میں ستارہ پاکستان سے نوازا گیا۔
نیشنل ٹیکنالوجی انٹرپرائزز کمپنی اور کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی میں اہم ذمہ داریاں نبھانے والے عبداللہ المطیری کو مالیات اور پائیداری پر مہارت حاصل ہے۔
بورڈ رومز کی سرگمیوں کے علاوہ عبداللہ المطیری کویت گرین بلڈنگ کونسل کے وائس چیئرمین کی حیثیت سے ماحولیات کے حوالے سے شعور اجاگر کرتے ہیں۔
پائیدار ترقی کے لیے غیرمتزلزل عزم اور دنیا میں مثبت تبدیلی کے لیے کوشاں عبداللہ المطیری کو انرجی انوویٹر آف دی ایئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔
عبداللہ المطیری کی رہنمائی میں آر آئی ڈی بی ایل ڈیجیٹل بینکوں کے لیے اسٹیٹ بینک کے لائسنسنگ اینڈ ریگولیٹری فریم ورک کے تحت ڈیجیٹل ریٹیل بینک لائسنس کے خواہشمند پانچ امیدواروں میں سے ایک ہے۔
جس کا مقصد معاشرے کے تمام طبقات کو شریعت کے مطابق قابل رسائی اور جامع مالیاتی خدمات فراہم کرنا ہے۔
Comments are closed.