ججز کو دھمکی آمیز خط لکھنے والا شخص پکڑا گیا،تحقیقات میں اہم پیش رفت
فوٹو: فائل
اسلام آباد: ججز کو دھمکی آمیز خط لکھنے والا شخص پکڑا گیا،تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہےسپریم کورٹ ، اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس کے ججز کو خط لکھنے پوسٹ بھی ایک ہی جگہ سے ہوئے ہیں۔
میڈیا میں ذرائع کے حوالے سے رپورٹ ہوا ہے کہ سپریم کور اور ہائی کورٹس کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط لکھنے والا ایک ہی شخص ہے۔
ذرائع کے مطابق خطوط کی ہینڈرائیٹنگ کی فرانزک رپورٹ کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو موصول ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ، اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ کےججز کو خطوط کی لکھائی میچ ہوگئی، تینوں عدالتوں کے ججز کو خطوط کی لکھائی ایک ہی شخص کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ریشم، ریشماں اور گلشاد خاتون کے نام سے خطوط ایک ہی شخص نے لکھے اور ایک ہی پوسٹ آفس سے بھجوائے گئے۔،
میڈیا رپورٹ کے مطابق خطوط میں ڈالا گیا آرسینک بھی ایک ہی شخص نے خریدا تھا۔
ذرائع کے مطابق ججز دھمکی آمیز خطوط بھجوانے کا ایک ہی ماسٹر مائنڈ ہے، اُس نے آرسینک کہاں سے خریدا؟ سی ٹی ڈی اس حوالے سے بہت قریب پہنچ چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق پوسٹ باکسز کے قریب سے حاصل کردہ سی سی ٹی وی ویڈیوز سے شاخت کا عمل نادرا ڈیٹا بیس سے جاری ہے۔
Comments are closed.