پی ٹی آئی اورجے یوآئی کی مشترکہ حکومت مخالف تحریک کا فارمولہ تیار
فوٹو: فائل
اسلام آباد: پی ٹی آئی اورجے یوآئی کی مشترکہ حکومت مخالف تحریک کا فارمولہ تیار کر لیا گیا،محمود خان اچکزئی کی قیادت میں دونوں جماعتیں اپوزیشن گرینڈ الائنس میں اکٹھی ہوں گی۔
اپوزیشن جماعتیں متحد ہوگئیں، حکومت کیخلاف عید کے بعد عملی مزاحمتی تحریک چلا نے کا فیصلہ کر لیا،گرینڈ اپوزیشن الائنس کی تشکیل کیلئے اپوزیشن کی پانچ جماعتوں کا مشترکہ مشاورتی اجلاس ہوا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ شریک ہوئے، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس،پی کے میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی اوراختر مینگل نے بھی شرکت کی ہے ،رہنماؤں کے درمیان اپوزیشن اتحاد کی تشکیل سے متعلق امور پر مشاورت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق حکومت کو ٹف ٹائم دینے کےلئے اپوزیشن جماعتیں متحد ہوگئیں، پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی کی مشترکہ احتجاجی تحریک کا فارمولہ تیار ۔۔ محمود خان اچکزئی کو گرینڈ الائنس کی سربراہی سونپی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہےالائنس میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے محمود خان اچکزئی سربراہ ہونگے، الائنس کے سربراہ محمود خان اچکزئی تین دن تک مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرینگے۔
مولانا فضل الرحمان کو الائنس میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی جائے گی،مولانا فضل الرحمان پہلے سے ہی حکومت کے خلاف جانے کی کال دے چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرےگی۔
پی ٹی آئی اور جے یو آئی محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں ساتھ چلیں گے،جماعت اسلامی کو بھی الائنس میں بڑا عہدہ ملنے کے امکانات ہے۔
Comments are closed.