قومی اسمبلی میں عمران خان کی رہائی کا مطالبہ اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں عمران خان کی رہائی کا مطالبہ اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ کل ہو جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے لئے درخواستیں طلب کر لیں اورکہاہے کہ کل نوٹی فکیشن جاری کر دوں گا۔

قومی اسمبلی میں پیر کو ججز خط کےمعاملے پر تحریک التوا پر بحث کی اجازت نہیں دی گئی ۔ تاہم اجلاس کے دوران 9 ارکان نے اجلاس میں رکنیت کا حلف اٹھایا۔

سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتےہی پی ٹی آئی ارکان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے نعرےبازی ، عمر ایوب نے کہا ججز خط سے متعلق تحریک التوا جمع کرائی ہے۔

ایوان میں بات کرنے کی اجازت دی جائے،وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا یہ معاملہ عدالت میں ہے، چیف جسٹس نے ججز خط پر ازخود نوٹس لے لیا ہے ،بینچ بھی بن چکا ہے۔
اسد قیصر نے کہا ججز کے خط لکھنے کا معاملہ انتہائی حساس ہے،،قومی اسمبلی کاایوان معاملے پر بحث کرے،سپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے کہا ججز خط کا معاملہ زیرسماعت ہے، قومی اسمبلی میں بحث نہیں ہو سکتی۔

اس سے قبل قومی اسمبلی میں 9 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نو منتخب ممبران سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والے ارکان میں سیدہ آمنہ بتول، سائرہ افضل تارڑ ، ماہ جبین خان عباسی، شمائلہ رانا، شازیہ فرید، صوفیہ سعید شاہ اور ہما اختر چغتائی ،گلناز شہزادی، اظہر قیوم ناہرہ اور عبدالرحمن کانجو شامل ہیں۔

اپوزیشن کے دوبارہ احتجاج پر اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔

Comments are closed.