وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
فوٹو:فائل
اسلام آباد: وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، یہ وارنٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی طرف سے جاری کئے گئے ہیں.
عدالت نے آزادی مارچ پر درج مقدمے میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور شاہ محمود قریشی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے فیصل جاوید خان اور علی نواز اعوان کو مقدمہ میں بری کر دیا ۔
تحریری حکمنامہ کے مطابق علی امین گنڈا پور اور دیگر ملزمان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کورال میں مقدمہ درج ہے ان پر دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی اور توڑ پھوڑ کے الزامات ہیں۔
وزیراعلٰی کے پی اور شاہ محمود کے وارنٹ گرفتاری طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر جاری کئے گئے ۔ فیصل جاوید خان اور علی نواز اعوان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کیا گیا ہے ۔
کیس کی آئندہ سماعت بیس مئی کو ہو گی ۔ بانی پی ٹی آئی کو عدالت پہلے ہی اس کیس سے بری کر چکی ہے ۔
Comments are closed.