عمران خان نے اپنی بہن علیمہ خان کو پارٹی معاملات میں مداخلت سے روک دیا

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: قائد پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنی بہن علیمہ خان کو پارٹی معاملات میں مداخلت سے روک دیا، واضح پیغام دیاہے کہ علیمہ خان پارٹی یا سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گی، عمران خان کا کہنا ہے کسی بھی سیاسی سرگرمی کے لئے علیمہ خان کا کوئی کردار نہیں ہو گا۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے جس میں ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی کے سامنے علیمہ خان کے لئے بانی چئیرمین کا پیغام بھی رکھا گیا۔

بانی چئیرمین عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ کسی بھی سیاسی سرگرمی کے لئے علیمہ خان کا کوئی کردار نہیں ہو گا، علمہ خان پارٹی کے سیاسی اور دیگر معاملات میں مداخلت نہیں کریں گی، علیمہ خان پارٹی کو ڈائریکرشنز نہیں دیں گی۔

کور کمیٹی ممبران کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے شدید تحفظات۔شہباز گل نے بھی قانونی ٹیم اور وکلا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔کسی بھی سیاسی سرگرمی کے لئے علیمہ خان کا کوئی کردار نہیں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی میٹنگ میں ایک امیدوار کو ٹکٹ دینے پر مشال یوسفزائی نے تنقید کی اور کہا میرے سامنے عمران خان نے اس امیدوار کا نام نہیں لیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے شہباز گل نے بھی قانونی ٹیم اور وکلا کو تنقید کا نشانہ بنایا اور بانی چئیرمین کی بات ٹھیک سے کور کمیٹی تک نہیں پہنچائی جا رہی ۔

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی نے شیر افضل مروت کی جانب سے اڈیالہ جیل سپریٹنڈٹ کو جمع کروائی گئی لسٹ پر بھی تحفظات کا اظہار کیا،کور کمیٹی ارکان نے کہا شیر افضل مروت نے اپنی مرضی سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی لسٹ بنائی اور جمع کروا دی۔

شیرافضل مروت نے خود سے یہ فیصلہ کیسے کر لیا؟ بیرسٹر گوہر کو اس معاملے پر کور کمیٹی کو آگاہ کرنا چاہئیے تھا،کور کمیٹی کے تحفظات میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ شیر افضل مروت اور بیرسٹر گوہر اپنا نام کیوں دے آئے؟

فیصلہ کیا گیا کہ اب جو نام کور کمیٹی دے گی وہ ملاقات کرے گا، بانی چئیرمین کی بات ٹھیک سے ہم تک نہیں پہنچائی جا رہی، کور کمیٹی کی مشاورت سے لسٹ بنائی جائے اور وہی لوگ صرف عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

Comments are closed.