مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کردی گئی

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:صدر مملکت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کردی صدر مملکت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

مشترکہ مفادات کونسل کی تاریخ میں پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ کو شامل کیا گیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق آٹھ رکنی مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے مشترکہ مفادات کونسل میں چاروں وزرائے اعلی بطور ممبران شامل ہیں۔

کونسل میں اسحاق ڈار بطور رکن شامل ہیں۔ جبکہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف وزیر سیفران امیر مقام بھی مشترکہ مفادات کونسل میں بطورممبر شامل ہیں۔

Comments are closed.