اسٹاک ایکسچینج، انڈیکس 67 ہزار عبور کر گیاجبکہ ڈالربھی 14 پیسے سستا

46 / 100

فائل:فوٹو
کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 67 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، 463 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 67 ہزار 10 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 641 پوائنٹس اضافے کیساتھ 66 ہزار 547 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 14 پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 4 پیسے کا تھا۔

Comments are closed.