یوم پاکستان پرچاروں صوبوں میں بھی سول اعزازت دیئے گئے
فوٹو: سوشل میڈیا
اسلام آباد: یوم پاکستان پرچاروں صوبوں میں بھی سول اعزازت دیئے گئے،یوم پاکستان کے موقع پر سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں سول اعزازات دینے کی تقاریب ہوئیں۔
خیبرپختونخوا میں گورنر ہاؤس پشاور میں بھی قومی اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوگی جس میں گورنر حاجی غلام علی مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا۔
اداکار عشرت عباس اور عجب گل ،گلوکار ہمایوں خان کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی دیا جائے گا۔ صحافتی خدمات پر امجد عزیز ملک کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔ پشاور کے میئر زبیر علی کو تمغہ امتیاز دیا جائے گا۔
پنجاب میں گورنر بلیغ الرحمان ،کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری ، قائم مقام گورنر بلوچستان عبدالخالق اچکزئی نے مختلف شخصیات کو اعزازات دیے۔
گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر بلیغ الرحمان نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈ ز دیئے۔
اداکارہ سجل علی، جگن کاظم، قوال عمران عزیز میاں کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ۔ سماء کے پسندیدہ پروگرام گپ شب کے ہر دلعزیز میزبان واسع چوہدری کو بھی تمغہ امتیاز دیا گیا ۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔
تعلیم کیلئے شاندارکارکردگی پر پروفیسر ڈاکٹرکنول امین کوتمغہ امتیاز، میڈیسن شعبوں میں گرانقدر خدمات پرڈاکٹرغلام عباس کوتمغہ امتیاز جبکہ قاری وسیم اللہ امین کوتمغہ امتیازکااعزازعطا کیا گیا۔
شعبہ انجینئرنگ میں خدمات پرڈاکٹر حمادعمر، شعبہ تعلیم پرخدمات پرڈاکٹر محمدیار، پروفیسرڈاکٹر عامرسعید بھٹی کوبھی تمغہ امتیازعطا کیا گیا، پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کوبھی تمغہ امتیاز سے نوازدیا گیا۔
پروفیسر ڈاکٹر محمدضیاءالحق کوتمغہ امتیاز عطا کیا گیا.
سندھ میں گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر کامران ٹیسوری نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا۔
اداکارعدنان صدیقی، قادربخش مٹو، شیما کرمانی، مائی دھائی کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ مفتی منیب الرحمان کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ۔ سابق آئی جی کلیم امام ۔ عارف حبیب اور مرزا اختیار بیگ کو بھی اعزاز دئیے گئے۔
سابق آئی جی کلیم امام، عارف حبیب ، اختیار بیگ کو ایوارڈ دئیے گئے، سابق چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت کوستارہ امتیاز سے دیا گیا، عزیز میمن کوخدمات عامہ کےشعبہ میں ستارہ امتیازسےنوازا گیا۔ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے73افراد کو سول اعزازات سےنوازاجائے گا۔
بلوچستان میں کوئٹہ کے گورنر ہاؤس میں بھی یوم پاکستان پر تقریب سجائی گئی ۔ قائمقام گورنر بلوچستان عبدالخالق اچکزئی نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈز دیئے۔
جسٹس ریٹائرڈ محمد نور مسکانزئی شہید کو ستازہ امتیاز سے نوازا گیا۔اعزاز ان کے بیٹے نے وصول کیا ۔ خدمت عامہ پرلال جان جعفرکو ستارہ امتیاز سے نوازاگیا ۔ڈاکٹر مریم کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی عطا کیا گیا۔
گلگت بلتستان میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دس افراد کو سول ایوارڈز دیے گئے۔
گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں گورنر سید مہدی شاہ نے 10 افراد کو سول ایوارڈز دیے۔ جن میں تمغہ شجاعت، ستارہ امتیاز، تمغہ بسالت اور پرائیڈ آف پرمارمنس شامل تھے۔
Comments are closed.