حکومت پاکستان پٹرول پر 60 روپے لیوی عائد، سیلز ٹیکس بھی لگائے،آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن

53 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پٹرول پر سیلز ٹیکس لگانے کا مطالبہ کر دیا۔

آئی ایم ایف نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگایا جائے، پٹرول سمیت تمام اشیاء پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کی جائے۔

عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان پٹرول پر 60 روپے لیوی عائد، سیلز ٹیکس بھی لگائے،آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن، یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کر کے ٹیکس آمدنی بڑھائی جائے۔

ادھر آئی ایم ایف کے مطالبے پر عمل کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے بجلی صارفین پر 967 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے 6 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے درخواستیں نیپرا میں جمع کرادیں جس کی سماعت اگلے ماہ 2 اپریل کو ہو گی۔

Comments are closed.