پی ٹی آئی کا وفاقی دارالحکومت میں جلسے کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع
فائل:فوٹو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت میں جلسے کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔درخواست میں اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کی استدعاکی گئی ہے ۔
پی ٹی آئی کے عامر مغل نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکیل شیر افضل مروت کے ذریعے درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فریقین کو 30 مارچ کو رات 10 بجے اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا حکم دے، پی ٹی آئی کو پریڈ گراوٴنڈ ایف 9 پارک یا ڈی چوک پر جلسے کی اجازت دی جائے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت فریقین کو جلسے کے روز سڑکیں بند کرنے، شرکاء کے خلاف پر تشدد کارروائی نہ کرنے کے احکامات جاری کرے۔
Comments are closed.