ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر کاسوا دو کروڑ روپے کا نقصان ہونے کاانکشاف

45 / 100

فائل:فوٹو
لاہور: پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ٹریڈنگ میں تقریباًسوا دو کروڑ روپے کا نقصان کرچکے ہیں۔

حال ہی میں ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر نے اپنی اہلیہ کنول آفتاب کے پوڈکاسٹ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اْنہوں نے اپنی شادی، یوٹیوب اور ٹک ٹاک کے بارے میں بات کی اور اسی پوڈکاسٹ میں ذوالقرنین سکندر نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے مالی نقصان کے بارے میں بھی بتایا۔

ذوالقرنین سکندر نے کہا کہ میرا ایک دوست ٹریڈنگ سے پیسے کماتا تھا تو اْس نے مجھے بھی ٹریڈنگ کرنے کا مشورہ دیا، دوست کے مشورے پر میں نے اپنے بھائیوں کے ساتھ ملکر ٹریڈنگ پر پیسہ لگایا۔

اْنہوں نے کہا کہ میری اہلیہ کنول آفتاب ٹریڈنگ کے بالکل خلاف تھیں لیکن میں نے اْن کی ایک نہ سْنی اور اپنے دوست کے بتائے ہوئے راستے پر چل پڑا، جب ہم تینوں بھائیوں نے ملکر ٹریڈنگ پر پیسے لگائے تو شروع میں ہمیں 31 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔

ذوالقرنین سکندر نے کہا کہ جب پہلا نقصان ہوا تو میرے بڑے بھائی نے ٹریڈنگ پر پیسہ لگانے سے انکار کردیا اور کنول بھی بہت غصہ ہوئی، پھر میں نے اپنے دوست کو نقصان کے بارے میں بتایا تو اْس نے کہا کہ یہ تو ہوتا رہتا ہے، تْم مزید پیسہ لگاوٴ تو تْمہیں لاکھوں ڈالرز کا فائدہ ہوگا۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ دوست کی بات سْن کر مجھے لالچ ا?گئی تو میں نے اپنی اہلیہ کنول سے 30 لاکھ روپے مانگے لیکن کنول نے مجھے پیسے نہیں دیے کیونکہ اْنہیں معلوم تھا کہ جس طرح پہلے نقصان ہوا ہے، اْسی طرح دوبارہ بھی ہوسکتا ہے۔

اْنہوں نے کہا کہ جب اہلیہ نے رقم نہیں دی تو میں نے اپنے اکاوٴنٹ کی ساری رقم ٹریڈنگ پر لگا دی اور ساتھ ہی میرے چھوٹے بھائی نے بھی اپنی جمع پونجی ٹریڈنگ پر لگا دی۔

ذوالقرنین سکندر نے کہا کہ اْس کے بعد ہم عْمرہ کرنے چلے گئے، وہاں جاکر چھوٹے بھائی کا فون ا?یا اْس نے روتے ہوئے بتایا کہ ہماری ساری رقم ڈوب گئی ہے، اس طرح ہمیں سوا دو کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ میں نے مدینہ میں اللہ تعالیٰ سے دْعا کی کہ میرے دل و دماغ سے ٹریڈنگ کی لالچ نکال دے کیونکہ میں مزید نقصان اور پریشانی برداشت نہیں کرسکتا تھا۔

ان کامزید کہناتھا کہ میں نے عْمرہ سے واپس آکر ہمیشہ کے لیے ٹریڈنگ چھوڑ دی اور پھر مجھے بعد میں معلوم ہوا کہ ٹریڈنگ حرام ہے۔

یاد رہے کہ 2021 میں کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کا نکاح ہوا تھا، 2022 میں کنول آفتاب کی رخصتی ہوئی تھی جبکہ سال 2023 میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

ٹک ٹاک پر کنول آفتاب کے 19.8 ملین فالوورز ہیں جبکہ اْن کے شوہر ذوالقرنین سکندر کے ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعداد 16.7 ملین ہے۔

ٹک ٹاک کی اس مقبول ترین جوڑی کا یوٹیوب پر بھی چینل ہے جہاں یہ اپنے روز مرہ کے وی لاگز اپ لوڈ کرتے ہیں۔

Comments are closed.