سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رمضان المبارک کے بعد دورہ پاکستان کاامکان

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رمضان المبارک کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر دورہ پاکستان متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق سعوی ولی عہد پہلے غیر ملکی سربراہ حکومت ہوسکتے ہیں جو پاکستان میں نئی منتخب حکومت آنے کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے آرہے ہیں۔

گزشتہ روز سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی جس پر سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

قبل ازیں شہزادہ محمد بن سلمان نے 2019ء میں سابق وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا تھا۔

Comments are closed.