سوئی ناردرن نے بھی گیس مزید مہنگی کرنے کی درخواست کر دی

54 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے بعد سوئی ناردرن نے بھی گیس مزید مہنگی کرنے کی درخواست کر دی۔

سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست اوگرا کو جمع کرا دی جس میں گیس کی قیمت میں 147 فیصد تک مزید اضافہ مانگا گیا ہے۔

ایس این جی پی ایل نے گیس کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی درخواست کی ہے۔یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست، صارفین پر 80 ارب کا بوجھ پڑے گا

سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں 2646.18 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے اور نئی اوسط گیس قیمت 4446.89 روپے مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔درخواست میں سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 189 ارب 18 کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے۔

اوگرا سوئی ناردرن کی درخواست پر 25 مارچ کو لاہور میں سماعت کرے گا اور درخواست پر 27 مارچ کو پشاور میں بھی سماعت کی جائے گی۔

Comments are closed.