ن لیگ نے ایک بار پھر جوانوں کی شہادتوں پر سیاست شروع کردی ہے، اسد قیصر

50 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ن لیگ نے ایک بار پھر جوانوں کی شہادتوں پر سیاست شروع کردی ہے، اسد قیصر نے پی ٹی آئی فوج کو لڑانے کا پراپیگنڈا مسترد کر دیا.

تحریک انصاف کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ جوانوں کی شہادت پر خواجہ آصف اور عطا تارڑ کا گمراہ کن پروپیگنڈا انتہائی قابل افسوس ہے۔

ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ پاک فوج کے شہدا کو لے کر خواجہ آصف اور عطا تارڑ نے گمراہ کن پروپیگنڈا کیا، جو انتہائی قابل افسوس ہے سب کو پتہ ہے وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ پاکستانی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ جوانوں کی شہادت کو اپنے سیاسی عزائم کے لیے استعمال کرنے والے قوم کے خیر خواہ نہیں،
اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ ملک کی حفاظت پر مامور ایک ایک جوان پر پوری قوم کو فخر ہے.

واضح رہے کہ شہباز شریف کے سابق دور میں بھی مسلم لیگ ن ایسے الزامات لگا تی رہی ہے لیکن حالیہ انتخابی نتائج نے اس سیاسی مہم کو مسترد کردیا کیونکہ کوئی باشعور شہری شہادت مخالف بیان بازی نہیں کر سکتا.

Comments are closed.