نوازشریف کا شہباز شریف کو حکومت بنانے کی اجازت دینا بلنڈر تھا،برطانوی جریدہ
فوٹو: فائل
اسلام آباد: قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کا شہباز شریف کو حکومت بنانے کی اجازت دینا بلنڈر تھا،برطانوی جریدہ کی رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف شدید ڈپریشن میں ہیں۔
دی اکنامسٹ نے ایک تجزیے میں لکھا ہے کہ نواز شریف اب کم کم دکھائی دے رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ انتخابی نتائج ویسے نہیں ملے جیسے اُن سے وعدے کیے گئے تھے۔
نجی ٹی وی آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق جریدہ مزید لکھتا ہے کہ نواز شریف نے عمران خان کو ہٹائے جانے کے بعد نئے انتخابات کا مطالبہ کرنے کے بجائے اپنے بھائی کو پارلیمنٹ کی باقی ماندہ مدت کے لیے وزیر اعطم بننے کی اجازت دے کر بظاہر بلنڈر کیا۔
دی اکنامسٹ کے مطابق ایک بڑی بات یہ ہوئی ہے کہ ملک کے مسائل سے محض سیاست دان اور عوام ہی پریشان نہیں بلکہ اس بار اسٹیبلشمنٹ بھی الجھی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی الجھن یہ ہے کہ وہ پارٹی کو نئی زندگی دینے میں کامیاب نہیں رہے۔ اگر ’مدد‘ نہ ملتی تو مسلم لیگ ن انتخابی نتائج میں کسی قابلِ ذکر مقام پر دکھائی نہ دیتی۔
جریدہ مزید لکھا ہے کہ مسلم لیگ ن اِتنی واضح اکثریت سے نہیں ابھری کہ تنہا حکومت بناسکے یا مخلوط حکومت بھی ایسی ہو کہ کوئی بھی اتحادی زیادہ شرائط نہ منواسکے۔
دی اکنامسٹ نے ایک تجزیے میں لکھا ہے کہ عمران خان سے اُن کے پرستاروں کو دور رکھنے کی اسٹیبلشمنٹ کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔
2022 میں عمران خان کو اقتدار سے الگ کرنا تب اُن کے خلاف جاتا دکھائی دیا تھا مگر اب ایسا لگتا ہے کہ قدرتی طور پر ٹائمنگ اُن کے حق میں گئی۔
Comments are closed.